سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںقضا روزے ذمہ پر ہوتے ہوئے مستحبی روزہ رکھنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
میرے اوپر ایک قضا روزہ واجب ہے اور ابھی نیمہ شعبان ہے ،لہذا مستحبی روزہ رکھنا چاہتا ہوں ،اور بعد میں رمضان سے ایک دو دن پہلے اس قضا روزہ کو رکھوں گا ،کیا اس میں کوئی مشکل ہے؟
جس شخص کے ذمہ پر قضا روزہ واجب ہو وہ مستحبی روزہ نہیں رکھ سکتا ،نیمہ شعبان کو قضا کی نیت سے روزہ رکھیںتو انشاء اللہ اس دن کے روزہ کا ثواب بھی ملے گا ۔
رمضان میں دن میں محتلم ہو جاے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
اگر کوئی روزہ دار انسان نیند سے اٹھنے کے بعد دیکھیں کہ محتلم ہوا ہے ،تو کیا اس کا روزہ باطل ہے ؟ کیا ایسے انسان پر ضروری ہے کہ فوراًغسل کریں ، یا نہیں بلکہ نمازمغرب اور افطار کرنے کے بعد بھی غسل کر سکتا ہے ؟
جو چیز روزہ کو باطل کرنے والی ہے وہ یہ ہے کہ محتلم انسان عمدا اذان صبح تک جنابت پر باقی رہے ،لیکن اگر ایسا نہ ہو ، تو اس کے روزہ پر کوئی اشکال نہیں ہے حتی کہ افطار کے بعد بھی غسل کرسکتا ہے ، مگر یہ کہ ظہر اور عصر کی نماز نہ پڑھی ہو تو اسے پڑھنے کے لئے غسل کرنے کی ضرورت ہو تو ایسی صورت میں جلدی غسل کرنا چاہئے ۔