سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
رمضان میں دن میں محتلم ہو جاے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:12

اگر کوئی روزہ دار انسان نیند سے اٹھنے کے بعد دیکھیں کہ محتلم ہوا ہے ،تو کیا اس کا روزہ باطل ہے ؟ کیا ایسے انسان پر ضروری ہے کہ فوراًغسل کریں ، یا نہیں بلکہ نمازمغرب اور افطار کرنے کے بعد بھی غسل کر سکتا ہے ؟

جو چیز روزہ کو باطل کرنے والی ہے وہ یہ ہے کہ محتلم انسان عمدا اذان صبح تک جنابت پر باقی رہے ،لیکن اگر ایسا نہ ہو ، تو اس کے روزہ پر کوئی اشکال نہیں ہے حتی کہ افطار کے بعد بھی غسل کرسکتا ہے ، مگر یہ کہ ظہر اور عصر کی نماز نہ پڑھی ہو تو اسے پڑھنے کے لئے غسل کرنے کی ضرورت ہو تو ایسی صورت میں جلدی غسل کرنا چاہئے ۔

۳,۳۶۳ قارئين کی تعداد:

رمضان میں حالت جنابت میں صبح کرے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:12

اگر روزہ دار شخص ماہ مبارک رمضان کی رات میں جنب ہو جائے اور اذان صبح سے پہلے اٹھنے کی اطمینان سے سو جائے ،اوراذان صبح کے بعد بیدا ر ہو جائے ،اس کے روزہ کا کیا حکم ہے ،آیا اس پر قضا واجب ہے یا نہیں ؟

سوال کے مطابق ،اس شخص کا روزہ صحیح ہے اور قضا بھی واجب نہیں ہے ۔

۳,۱۶۳ قارئين کی تعداد: