سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںمحارم کے بدن پر دیکھنے کے شرائط
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
مسئلہ " وہ مرد و عورت جو کہ ایک دوسرے کے محرم ہیں اگر قصد لذت نہ رکھتے ہوں تو شرمگاہ کے علاوہ ایک دوسرے کے پورے جسم کو دیکھ سکتے ہیں " کی رو سے اوپر نیچے اطراف اور آگے پیچھے کے لحاظ سے مرد اور عورت کے بدن کے کون کون سے حصے شرمگاہ میں داخل ہیں ؟
بسمه تعالی
سلام علیکم
محرم خواتین کے شرمگاہوں کے علاوہ بدن کے دوسرے حصوں کو دیکھنے میں اگر کوئی مفسدہ نہ ہو یا شہوت کے ابھرنے کا ڈر نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ، لیکن اگر شہوت کا خوف ہو توحرام ہے ۔
انسان کے جن اعضاء سے بول اور غائط خارج ہوتا ہے اور اس کے کچھ اطراف شرمگاہ ہے۔
ماں باپ کی اجاز ت کے بغیر فرزند کا سفر
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
میں ایک جوان ہوں دو مہینہ پہلے میں مشہد مقدس زیارت کے لئے گیا تھا، اور ابھی معلوم ہوا کہ اس وقت میرے والد گرامی میرے راضی نہیں تھا ،سفر کا خرچہ خود میرے ذمہ تھا کسی سے نہیں لیا تھا ، سفر پر جانے سے پہلے میں نے والدین سے خدا حافظی کی 'انہوں نے بھی بغیر کسی مشکل کے مجھے خدا حافظی کیا تھا ،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میرا ماں باپ کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں ،فرمائیں کہ میرے اس سفر کا کیا حکم ہے ؟
اگر آپ کے سفر پر جاتے وقت والدین نے راضی
نہ ہونے کا اظہار نہیں کیا ہو اور آپ کو خدا حافظی کیا ہو ، تو یہ والدین کے راضی
ہونے کی دلیل ہے اور آپ کا سفر صحےح ہے ، انشاء اللہ آپ کی زیارت بھی قبول ہے ۔
بہر حال ماںباپ کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا چاہئے اور ان کاموں سے اجتناب کرنا
چاہئے جو ان کے آزار اور اذیت کا باعث ہو .
بیوی کے پیچھے سے نزدیکی کرنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
بیوی کے پیچھے سے نزدیکی کرنا حرام ہے یا مکروہ؟
اگر بیوی کی رضایت سے ہو تو کراہت شدیدہ ہے لیکن اگر وہ راضی نہ ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے
شادی سے پہلے حق نفقہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:14
وہ عورت جو کسی مرد سے نکاح دائمی کیا ہے لیکن ابھی شوہر کے گھر نہیں گئی ہے کیا اسے نفقہ (خرچہ ) ملے گا۔
اگر یہ عورت اپنے شوہر کی اطاعت کرتی ہے اور اس کے ساتھ اس کے گھر جانے پر تیار ہے تو اس صورت میں اسے خرچہ کا حق ہے ، لیکن اگر اطاعت نہ کرے یا شوہر کے گھر جانے کے لئے عذر لائے تو خرچہ کا خق نہیں رکھتی۔
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کا گھر سے نکلنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:14
کیا شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کا گھر سے نکلنا شرعی لحاظ سے جایز نہیں ہے ؟
شوہر کی اجازت کے بغیربیوی اس کے گھر سے باہر نہیں نکل سکتی،مگرضرورت کے مواقع پر(جن کی تفصیل کتاب جامع المسائل میں موجود ہے)