سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںغنا اور موسیقی کے ساتھ عزاداری کرنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:14
کیا ایسے نوحہ یا مرثیہ خوان جو بغیر سند یا ضعیف السند مطالب پڑھتے ہیں یا اشعار کو غنا(موسیقی اور سرکے) ساتھ پڑھتا ہو اسے مجالس میں دعوت دینا صحیح ہے ؟
غنا مطلقا حرام ہے چاہئے وہ قرآن کی تلاوت یا آئمہ اطہار (علیہم السلام) کی عزاداری میں ہی کیوں نہ ہو ؟جو افراد گانا گاتے ہیں ان کے پروگرام میں شرکت کرنا حرام ہے ، لہذا ایسے افراد کو نوحہ پڑھنے کے لئے بلایا جائے جو صحیح اور واقعی مطالب کو بیان کرتے ہوں ۔
کربلا میں حضرت قاسم (ع) کی شادی کا بیان
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:14
کربلا میں حضرت قاسم (علیہ السلام) کی شادی کے بارے میں مجالس عزاء اور تعزیہ میں جو مصائب پڑھے جاتے ہیں ، ان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
حضرت قاسم(ع) کی شادی کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے یا بیان کرتے ہیں وہ صحیح نہیں ہے ، اور تاریخ کی معتبر کتابوں میں اس بارےمیں کچھ نہیں ملتا ہے ۔دوسری بات یہ ہے کہ حضرت قاسم اس وقت شادی کی عمر میں ہی نہیں پہنچے تھے ، جی ہاں! مرحوم طریحی کتاب " منتخب" میں ان کی شادی سے مناسب کچھ مطالب بیان ہوا ہے ، لیکن واضح ہے ان غلط مطالب کو اس کتاب کے مولف کے مرحوم ہونے کے بعد ، ناداں افراد نے یا دشمنی کی بنیاد پر اس کتاب میں اضافہ کی ہیں ۔
مرحوم طریحی کا مقام اس سے عظیم ہے جو ایسے مطالب کو جس کا واقعہ عاشورا سے کوئی ربط نہیں اسے اپنی کتاب میں لکھ ڈالیں ، بہر حال کتاب طریحی میں جو بیان ہوا ہے وہ بھی ایسا نہیں ہے جیسا کہ تعزیہ داری کے مراسم میں خرافاتی طور پر بیان کیا جاتا ہے ۔
زنانہ مجالس عزاداری کی آواز
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:14
زنانہ مجالس عزاداری میں خواتین مرثیہ اور نوحہ پڑھتی ہیں اور تقریر کرتی ہیں ، اور ان کی آواز لاوڈاسپیکر یا بغیر لاوڈاسپیکر کے مردوں تک پہنچ جاتی ہے ،کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
اگر ان کی آواز سننا لذت کی خاطر نہ ہو تو حرام نہیں ہے لیکن اس بارے میں بھی متوجہ رہنا چاہئے کہ خداوند متعال قرآن کریم میں فرماتا ہے : «وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاء حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ» اور جب ازواج پیغمبر سے کسی چیز کا سوال کرو تو پردہ کے پیچھے سے سوال کرو کہ یہ بات تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے" لہذا زنانہ مجالس خاص کر کے دینی اور مذہبی جو پروگرام ہوتے ہیں ان میں عفت اور پردہ کامل طور پر رعایت ہونا چاہئے ۔