سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںصلیب اور فرہور لاکٹ کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
صلیب اور فرہور(آتش پرستوں کا آرم ) والے لاکٹ کو گردن میں لگانے میں کیا شرعی لحاظ سے کوئی اشکال ہے ؟
ایسی لاکٹ جو دوسرے مذاہب جیسے مسیحیت اور آتش پرستوں کی علامت ہو اسے گردن میں لگانا جایز نہیں ہے ۔
برادر مؤمن دوسرے برادر مومن کی احترام نہ کرے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
اگر کوئی برادر مؤمن دوسرے برادر مومن کی احترام نہ کرے اور اس سے منہ موڑ لے تو شرع میں اس کا کیا حکم ہے ؟
بعض وارد روایات کے مطابق جایز نہیں ہے کہ دو دینی بھائی تین دن تک اس طرح رہے ،شاید اس سے یہ استفادہ کر سکتے ہیں کہ یہ دونوں خدا کے رحمت سے دور ہے ۔
مونچھے کے بارے شرعی حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
ہر مسئلہ میں علماء اعلام اور فقہاء کرام ( کثر اللہ امثالہم ) کی طرف سے شرعی حکم کا صادر ہونا کسی آیت قرآن یا امام معصوم (ع) سے وارد روایات کی بناء پر ہوئی ہیں ، کیا شارع مقدس یا کسی امام معصوم کی طرف سے مونچھے کے بارے میں کوئی حکم یا روایت موجود ہے ؟
ایک روایت میں پیغمبر اکرم (ص) سے نقل ہوا ہے کہ آپ ۖ نے فرمایا : اپنے منچھوں کو لمبا نہ رکھو کہ یہ شیطان کا پنگاہ ہو جاتا ہے ، اور دوسری بہت ساری روایات میں منچھوں کو چھوٹے کرنے کی تعریف کی ہے اور اسے ایک سنت کی بناء پر بیان کیا ہے ۔