سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
استبراء کرنے کے بعدشک
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:58

اگر استبراء کرنے کے بعد کچھ بول نکلے توکیا مجھے اسے دھونا چاہئے یا میں اپنی اس شک پر کوئی اعتنا نہیں کروں ؟

اگر یقین ہو کہ جو چیز خارج ہوئی ہے وہ بول ہے تو اسے دھونا چاہئے لیکن اگر شک ہو تو اپنی شک پر کوئی توجہ نہ کریں ۔

۳,۰۸۲ قارئين کی تعداد:

نماز کے دوران طہارت کے بارے میں شک
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:58

میں ہمیشہ نماز میں یہ سوچتا ہوں کہ پیٹ سے کچھ ہوا نکلی ہے اور کبھی ایک نماز کو کئی کئی مرتبہ پڑھتا ہوں ، کیا مجھے اپنی اس شک پر توجہ کرنی چاہئے یا نہیں ؟

اپنی شک پر اعتماد نہ کریں اور جو نماز پڑھی ہے وہ صحیح ہے اور دوبارہ پڑھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔

۳,۳۴۲ قارئين کی تعداد:

قناعت کر کے جمع کئےہوے جمع پونچی پر خمس
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:58

میری عمر ابھی چالیس(٤٠) سال ہے اور ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے ،باپ کے ساتھ رہتا ہوں اور قناعت کر کے بارہ (١٢) لاکھ تومان جمع کر سکا ہوں ،ابھی اس منگائی کے دور میں کیا اس پیسہ پر خمس واجب ہے ؟

اگریہ پیسہ ضروری کاموں جیسے جہیزیہ یا گھر یا گھر کی اخراجات کے لئے ہو تو اس پر خمس واجب نہیں ہے ۔


۲,۶۵۷ قارئين کی تعداد:

مساجد کے امام جماعت کی اقتدا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:58

کیا مساجد کے امام جماعت کی اقتدا کر سکتے ہیں ؟ کیا ان میں امام جماعت کے شرائط موجود ہوتے ہیں ؟

جب آپ دیکھیں کہ کچھ مومنین اس امام جماعت کی اقتدا کر رہے ہیں تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ، مگر یہ کہ آپ کو یقین ہوجائے کہ اس میںامام جماعت کی شرائط موجود نہیں ہے تو اس وقت اس کے پیچھے نماز پڑھنا جایز نہیں ہے ۔

۲,۸۲۳ قارئين کی تعداد:

آلت مردانہ سے کچھ قطرات مایع خارج ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:58

میں جب بھی اپنی بیوی کو گلے لگاتا ہوں یا اسے چومتا ہوں ،بعد میں جب نماز پڑھنا چاہتا ہو تو یہ احساس کرتا ہوں کہ آلت مردانہ سے کچھ قطرات مایع خارج ہوا ہے ،لیکن سستی کا احساس نہیں کرتا ہوں ، کیا جب بھی ایسا ہو جائے غسل کرنا واجب ہے؟

نہیں ! ایسے مایعات کا نکلنا غسل کے واجب ہونے کا سبب نہیں ہے ۔

۳,۳۲۵ قارئين کی تعداد: