سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںباتھ روم سے پانی ٹپکنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
اگر ایک ایسے جگہ سے پانی ٹپکے جہاں سے ہمیشہ پانی ٹپکتا ہے ، لیکن اس کے ارد گرد نجس ہوجیسے باتھ روم وغیرہ، وہاں سے پانی ہمارے کپڑے پر ٹپکے ، تو اس کا کیا حکم ہے؟
اگر جس جگہ سے پانی ٹپک رہا ہے اس جگہ کے نجس ہونے کا یقین نہ ہو ، تو جو پانی ٹپکا ہے وہ پاکی کے حکم میں ہے ، لیکن اگر اس جگہ کے نجاست کے بارے میں یقین ہو ، تو جو پانی ٹپک رہا ہے اور وہ کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو وہ نجس ہے۔
شراب پینا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
کیا شراب پینے سے ، انسان مجنب ہوتا ہے اور اس پر غسل واجب ہے ؟
شراب پینے سے ، انسان مجنب نہیں ہوتا، اور اس پر غسل واجب نہیں ہے ، لیکن شراب نجس اور اس کا پینا حرام ہے ، اگر کوئی انسان شراب پی لے تو اسے چاہئے فورا توبہ کریں، اگر توبہ نہ کرے تو چالیس دن تک اس کی نمازیں قبول نہیں ہے ، لیکن پھر بھی اسے نماز یں پڑھنا چاہئے اور واجب ہے ۔
آلت تناسل کے اندر کچھ مایع قطرات کا ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
میں جب صبح نیند سے اٹھتا ہوں تو کبھی کبھار دیکھتا ہوں کہ آلت تناسل تنا ہوا ہے اور اس کے اندر کچھ مایع قطرات موجود ہے شاید ایک دو قطرہ سے زیادہ نہ ہو ،لیکن یہ جنب کی حالت سے متفاوت ہے ، یہ مایع کیا آلت تناسل کے بڑے ہونے کی وجہ سے ہے یا نہیں ؟
جب تک کوئی مایع خارج نہ ہوجائے ، اس پر کوئی حکم نہیں ہے اور اگر کوئی مایع خارج ہو جائے ،تو اس سوال کے لحاظ سے منی نہیں ہے اور اگر یقین حاصل ہوکہ یہ بول ہے ،تو اسے دھونا واجب ہے ۔
بے دین افراد سے ہاتھ ملانا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
چین میں اکثرافراد بے دین ہیں لیکن حکومتی کام سے وہاں جانا پڑتا ہے اور کبھی وہاں کے لوگوں سے (عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا ہوں ) ہاتھ بھی ملانے پر مجبور ہوتا ہوں اور وہاں کے ہوٹلوں میں قیام کرتا ہوں اور دکانوں سے کھانے پینے کی چیزیں خریدنا پڑتا ہے ،اس بارے میں ہمارا کیا حکم ہے ، اس بارے میں راہنمائی فرمائے ۔
اگر وہ لوگ اہل کتاب میں سے ہوں تو پاک ہیں ، لیکن اگر مشرک ہوں اور ان کے ہاتھ گیلا ہواور کہیں لگ جائیں تو وہ نجس ہے اس کے علاوہ پاک ہیں ۔