سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںعورت حایض اور محتلمہ ہو
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
اگر کسی عورت کو حیض آجائے ،اور اس کے بعد احتلام بھی ہو جائے ، تو پہلے کس غسل کو انجام دینا چاہئے ؟
دونوں کی نیت سے ایک ہی غسل انجام دے سکتی ہے اور اگر چاہئے تودوغسل بھی انجام دے سکتی ہے اور اس میں فرق نہیں ہے کہ کس غسل کو پہلے انجام دے۔
لڑکیوں میں جنابت کی علامت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
لڑکیوں میں جنابت کی علامت کیا ہے؟ وہ کس وقت مجنب ہوتی ہے؟ اس کی جنابت کی خصوصیات کو بیان فرمائیں ۔
عورتوں میں جنابت بہت کم واقع ہوتا ہے اور عام طور پر جنسی تحریک کی وجہ سے جب شہوت اوج کو پہنچ جاتی ہے تو اس سے ایک رطوبت خارج ہوتی ہے جو عام طور پر نکلنے والی رطوبت سے مختلف ہوتی ہے،اور زور سے نکلے ،تو اس وقت جنابت محقق ہوتی ہے ۔
اسی طرح اگر شوہر اوربیوی ہمبستری کرے اور دخول واقع ہو جائے تو دونوں مجنب ہوتے ہیں اگرچہ ان دونوں میں سے کسی سے بھی کوئی رطوبت خارج نہیں ہوا ہو۔نزدیکی کے بغیر عورت کے بدن سے رطوبت خارج ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
کیا نزدیکی کے بغیر عورت کے بدن سے کوئی رطوبت خارج ہو جائے تو اس پر غسل جنابت واجب ہے ؟
عورتیں (شوہر سے نزدیکی کرنے کے علاوہ) صرف اس صورت میں کہ اس قدر شہوت میں آجائے کہ اوج شہوت پر پہنچ جائے اور اس حالت میں اس سے کوئی مایع خارج ہو جائے تو مجنب ہوجاتی ہے اور واجب ہے کہ غسل جنابت انجام دیں ،اور اس حالت کے علاوہ جو رطوبت خارج ہوتی ہے وہ پاک ہے اور غسل کرنا واجب نہیں ہے۔
یعنی اوج شہوت پر نہ پہنچے اور کوئی رطوبت خارج ہو جائے تو وہ پاک ہے یا اوج شہوت پر پہنچ جائے لیکن کوئی رطوبت نہ نکلے تو اس وقت بھی غسل جنابت واجب نہیں ہے اور اگر شک کرے کہ اوج شہوت کو پہنچی ہے یا نہیں اور اس سے کوئی رطوبت نکلے ،تو شک کی صورت میں بھی جنابت کا حکم نہیں رکھتا اور غسل واجب نہیں ہے۔
عورت کی شہوت اپنی اوج کو پہنچنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
بیوی سے پیار کرتے ہوئے اس کی شہوت اپنی اوج کو پہنچے لیکن کوئی نزدیکی واقع نہیں ہوا ہے کیا اس پر غسل جنابت واجب ہے ؟
اگر ایسی حالت میں کوئی رطوبت خارج ہو جائے ،تو ا س رطوبت کا حکم منی کا حکم ہے اور اس پر غسل جنابت واجب ہے ،لیکن اگر کوئی رطوبت خارج نہ ہوجائے تو اس پر غسل جنابت واجب نہیں ہے ۔