سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںگرہن ختم ہونے کے بعد نماز آیات پڑھنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
اگر سورج گرہن اور چاند گرہن میں گرہن ختم ہونے کے بعد نماز آیات پڑھے تو کیااسےقضا کی نیت سے پڑھنی چاہئے ؟
جی ہاں!اس وقت وہ اس نماز کو قضا کی نیت سے پڑھے گا لیکن کچھ نماز آیات ہمیشہ اداء ہے جیسے زلزلہ سے جو نماز آیات واجب ہوتی ہے ،اسی طرح گرچ چمک سے جو نماز واجب ہوتی ہے ،کہ اسی وقت فوراً پڑھنا چاہئے ،لیکن اگر اسی وقت نہ پڑھ سکے تو جب بھی پڑھے ادا ء ہے ۔
لیکن سور ج گرہن اور چاند گرہن میں اگر گرہن ختم ہونے کے بعد پڑھے تو قضا کی نیت سے پڑھے گا ۔نماز آیات کا وقت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 18:13
نماز آیات کو کیا اسی وقت پڑھنا چاہئے جس وقت سورج گرہن یا چاند گرہن لگ ہورہا ہو یا زلزلہ آیا ہے ،یا بعد میں بھی پڑھ سکتا ہے۔
جی ہاں! جس وقت سورج اورچاند گرہن شروع ہوتاہے اسی وقت نمازآیات کو پڑھنا چاہئے،اور بنا براقوی اس نماز کی وقت اس گرہن کے ختم ہونے تک ہے،لہذا احتیاط واجب کی بنا پر اس قدر دیرنہیں کرنا چاہئے کہ سورج اور چاند گرہن ہونے کے بعد دوبارہ گرہن سے نکلناشروع ہو جائے ۔