سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
بے دین افراد سے ہاتھ ملانا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

چین میں اکثرافراد بے دین ہیں لیکن حکومتی کام سے وہاں جانا پڑتا ہے اور کبھی وہاں کے لوگوں سے (عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا ہوں ) ہاتھ بھی ملانے پر مجبور ہوتا ہوں اور وہاں کے ہوٹلوں میں قیام کرتا ہوں اور دکانوں سے کھانے پینے کی چیزیں خریدنا پڑتا ہے ،اس بارے میں ہمارا کیا حکم ہے ، اس بارے میں راہنمائی فرمائے ۔

اگر وہ لوگ اہل کتاب میں سے ہوں تو پاک ہیں ، لیکن اگر مشرک ہوں اور ان کے ہاتھ گیلا ہواور کہیں لگ جائیں تو وہ نجس ہے اس کے علاوہ پاک ہیں ۔

۳,۵۷۴ قارئين کی تعداد:

لڑکیوں میں جنابت کی علامت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

لڑکیوں میں جنابت کی علامت کیا ہے؟ وہ کس وقت مجنب ہوتی ہے؟ اس کی جنابت کی خصوصیات کو بیان فرمائیں ۔


عورتوں میں جنابت بہت کم واقع ہوتا ہے اور عام طور پر جنسی تحریک کی وجہ سے جب شہوت اوج کو پہنچ جاتی ہے تو اس سے ایک رطوبت خارج ہوتی ہے جو عام طور پر نکلنے والی رطوبت سے مختلف ہوتی ہے،اور زور سے نکلے ،تو اس وقت جنابت محقق ہوتی ہے ۔

اسی طرح اگر شوہر اوربیوی ہمبستری کرے اور دخول واقع ہو جائے تو دونوں مجنب ہوتے ہیں اگرچہ ان دونوں میں سے کسی سے بھی کوئی رطوبت خارج نہیں ہوا ہو۔

۳,۱۵۷ قارئين کی تعداد:

نزدیکی کے بغیر عورت کے بدن سے رطوبت خارج ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

کیا نزدیکی کے بغیر عورت کے بدن سے کوئی رطوبت خارج ہو جائے تو اس پر غسل جنابت واجب ہے ؟

عورتیں (شوہر سے نزدیکی کرنے کے علاوہ) صرف اس صورت میں کہ اس قدر شہوت میں آجائے کہ اوج شہوت پر پہنچ جائے اور اس حالت میں اس سے کوئی مایع خارج ہو جائے تو مجنب ہوجاتی ہے اور واجب ہے کہ غسل جنابت انجام دیں ،اور اس حالت کے علاوہ جو رطوبت خارج ہوتی ہے وہ پاک ہے اور غسل کرنا واجب نہیں ہے۔


یعنی اوج شہوت پر نہ پہنچے اور کوئی رطوبت خارج ہو جائے تو وہ پاک ہے یا اوج شہوت پر پہنچ جائے لیکن کوئی رطوبت نہ  نکلے تو اس وقت بھی غسل جنابت واجب نہیں ہے اور اگر شک کرے کہ اوج شہوت کو پہنچی ہے یا نہیں اور اس سے کوئی رطوبت نکلے ،تو شک کی صورت میں بھی جنابت کا حکم نہیں رکھتا اور غسل واجب نہیں ہے۔

۲,۸۸۰ قارئين کی تعداد:

عورت کی شہوت اپنی اوج کو پہنچنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

بیوی سے پیار کرتے ہوئے اس کی شہوت اپنی اوج کو پہنچے لیکن کوئی نزدیکی واقع نہیں ہوا ہے کیا اس پر غسل جنابت واجب ہے ؟

 اگر ایسی حالت میں کوئی رطوبت خارج ہو جائے ،تو ا س رطوبت کا حکم منی کا حکم ہے اور اس پر غسل جنابت واجب ہے ،لیکن اگر کوئی رطوبت خارج نہ ہوجائے تو اس پر غسل جنابت واجب نہیں ہے ۔

۳,۳۰۶ قارئين کی تعداد: