سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
نماز جماعت میں ماموم کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

نماز جماعت میں امام حماعت جب سورہ حمد اوردوسرا سورہ پڑھ رہا ہو تو ہمیں کسی چیز کے بارے میں سوچنا چاہئے یا کوئی ذکر پڑھنا چاہئے ؟

سورہ حمد اوردوسرے سورہ کے مطالب پر توجہ کریں ، البتہ جماعت کی نیت سے کھڑا ہونا نماز کے صحیح ہونے کے لئے کافی ہے ،لیکن کوشش کریں کہ خدا وند عالم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ توجہ پیدا کریں ۔

۲,۷۲۵ قارئين کی تعداد:

اذان اور اقامت میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عصمت کی شہادت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

کیا اذان اور اقامت میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عصمت کی شہادت دینے میں کوئی اشکال ہے؟ جبکہ ہم حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کی شہادت دیتے ہیں ،لیکن معلوم ہے کہ یہ بھی ابتداء سے اذان کا جزء نہیں تھا ۔

اذان کے جزء کے عنوان سے یہ صحیح نہیں ہے ۔ لیکن ذکر مطلق کے عنوان سے پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

۲,۹۶۵ قارئين کی تعداد:

نماز میں تین اور چار رکعت میں شک
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

نماز میں تین اور چار رکعتوں کے درمیان شک ہو جائے تو سجدہ سہو بجا لانا چاہئے یا نماز احتیاط واجب ہے؟

اس صورت میں چار پر بنا رکھ کر نماز کو ختم کرے اور ایک رکعت نماز احتیاط کھڑے ہو کر یا دو رکعت نماز بیٹھ کر پڑھیں ۔

۲,۷۶۱ قارئين کی تعداد:

نماز کے دوران طہارت کے بارے میں شک
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

میں ہمیشہ نماز میں یہ سوچتا ہوں کہ پیٹ سے کچھ ہوا نکلی ہے اور کبھی ایک نماز کو کئی کئی مرتبہ پڑھتا ہوں ، کیا مجھے اپنی اس شک پر توجہ کرنی چاہئے یا نہیں ؟

اپنی شک پر اعتماد نہ کریں اور جو نماز پڑھی ہے وہ صحیح ہے اور دوبارہ پڑھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔

۳,۳۴۲ قارئين کی تعداد:

مساجد کے امام جماعت کی اقتدا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

کیا مساجد کے امام جماعت کی اقتدا کر سکتے ہیں ؟ کیا ان میں امام جماعت کے شرائط موجود ہوتے ہیں ؟

جب آپ دیکھیں کہ کچھ مومنین اس امام جماعت کی اقتدا کر رہے ہیں تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ، مگر یہ کہ آپ کو یقین ہوجائے کہ اس میںامام جماعت کی شرائط موجود نہیں ہے تو اس وقت اس کے پیچھے نماز پڑھنا جایز نہیں ہے ۔

۲,۸۲۳ قارئين کی تعداد: