سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
تشہد میں '' الحمد للہ ''کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

نماز کی تشہد میں '' الحمد للہ ''کہے بغیر '' بسم اللہ و باللہ'' کہنے کا کیا حکم ہے ؟ یعنی تشہد کو یوں پڑھ سکتا ہوں :'' بسم اللہ و باللہ و خیر الآسماء للہ اشہد ان ۔۔۔'' اور '' الحمد للہ'' کو نہ پڑھو؟

صحیح ہے اور ا س میں کوئی اشکال نہیں ہے ،اور '' الحمد للہ '' پڑھنا مستحب ہے البتہ اگر مستحب پر عمل کرنا چاہئے تو اس طرح پڑھے: ''بسم اللہ و باللہ و الحمد للہ و خیر الآسماء للہ ''

۳,۲۱۱ قارئين کی تعداد:

نماز آیات کا وقت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

نماز آیات کو کیا اسی وقت پڑھنا چاہئے جس وقت سورج گرہن یا چاند گرہن لگ ہورہا ہو یا زلزلہ آیا ہے ،یا بعد میں بھی پڑھ سکتا ہے۔

جی ہاں! جس وقت سورج اورچاند گرہن شروع ہوتاہے اسی وقت نمازآیات کو پڑھنا چاہئے،اور بنا براقوی اس نماز کی وقت اس گرہن کے ختم ہونے تک ہے،لہذا احتیاط واجب کی بنا پر اس قدر دیرنہیں کرنا چاہئے کہ سورج اور چاند گرہن ہونے کے بعد دوبارہ گرہن سے نکلناشروع ہو جائے ۔

۳,۰۳۲ قارئين کی تعداد:

تسبیحات اربعہ پڑھنے کا طریقہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

مغرب اور عشاء کی نمازوں میں مردوں کو تسبیحات اربعہ آہستہ پڑھنا چاہئے یا بلند آواز سے ؟

مرداور عورت پر واجب ہے کہ نمازکی تیسری اور چوتھی رکعت میں حمد یا تسبیحات اربعہ کو آہستہ پڑھے ۔

۲,۸۳۱ قارئين کی تعداد: