سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
امام اور شہداء کے قبور کا شبیہ بنانا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

السلام علیکم
جناب آپ کے جوابات کا شکریہ ! جناب یہ فرمائے گا کہ کیا امام بارگاہ میں امام اور شہداء کربلا کے قبور کی شبیہ بنانا اور اس پر ضریح بنانا جائز ہے ، ہاں یا نہ دونوں صورتوں میں کوئی آیت یا حدیث سے ریفرنس دے دیجئے گا ، آپ کی جلدی جواب کا منتظر رہوں گا ، فقط والسلام

بسمه تعالی

سلام علیکم

امام بارگاہوں میں ائمہ اطہار علیہم السلام کا قبور بنانا اورپھر اس پر ضریح بنانا اگر خرافات کا سبب ہوتا ہو یا کچھ عرصہ گزرنے کے بعد لوگ اسے امام کے واقعی قبر تصور کرنے لگے یا یہ جو افراد امام بارگاہ میں آتے ہیں ان کے لئے رکاوٹ کا سبب ہو یا کسی اور مفسدہ کا سبب ہو تو جائز نہیں ہے ، اور اس کے حرام ہونے کو ثابت کرنے کے لئے کسی آیت یا روایت کی بھی ضرورت نہں ہے ۔ہر وہ کام جو بدعت ہو یا دین میں خرافات کا سبب ہو وہ جائز نہیں ہے، جی ہاں اگر جس دن عزاداری کرنی ہو اسی دن امام کےیا شہدا کے قبر کا شبیہ بنائے اور عزاداری ختم ہونے کے بعد اسے اٹھا لیں اور اس میں کوئي مفسدہ بھی نہ ہو تو اس میں کوئي اشکال نہیں ہے۔

۳,۸۴۹ قارئين کی تعداد:

غیر بالغ لڑکی کا عقد نکاح اور اس کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

ایک لڑکی کا عقد چالیس دن کی عمر میں کیا گیا اور جب وہ بالغ ہوی تو عقد کو قبول نہیں کرتی کیا دوسری جگہ شادی کر سکتی ہے ۔

بسمه تعالی

سلام علیکم

اگر باپ یا دادا کی توسط سے یہ عقد پڑھا گیا ہو یا حاکم شرع کی اجازت سے یہ لڑکی اس لڑکے کی عقد میں آئي ہو کہ حاکم شرع نے لڑکی کی مصلحت کو مد نظر رکھ کر عقد کیا ہے تو بالغ ہونے کے بعد یہ لڑکی اس عقد کو ختم نہیں کر سکتی اور وہ اس لڑکے کو چھوڑ کر کسی اور سے شادی نہیں کر سکتی۔

۳,۶۰۶ قارئين کی تعداد:

کفن پر قرآن لکھنے کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

السلام علیکم جناب آپ کے جوابات کا شکریہ
جناب یہ فرمائے گا کہ میں نے امام موسی کاظم (ع) کے بارے میں پڑھا ہے کہ آپ کے کفن پر پورا قرآن لکھا ہوا تھا تو کوئی آج اگر ایسا کفن چاہئے تو اسے پورا قرآن لکھنا پڑے گا یا کفر کے کپڑے پر پرنٹ کروائے کے رکھ سکتا ہے اور کیا ان دونوں میں ثواب کے لحاظ سے بھی کوئي فرق ہے یا نہیں؟ آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا والسلام

بسمه تعالی

سلام علیکم

 کفن کے اسے حصے پر جس سے آیات قرآن کی بی احترامی نہ ہوتی ہو وہاں پر قرآن لکھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور یہ اچھا بھی ہے  اس میں فرق نہیں کہ ہاتھ سے لکھا جائے یا اس پر قرآن کریم کی آیات پرنٹ کر لے۔

۲,۶۹۷ قارئين کی تعداد:

محارم کے بدن پر دیکھنے کے شرائط
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

مسئلہ " وہ مرد و عورت جو کہ ایک دوسرے کے محرم ہیں اگر قصد لذت نہ رکھتے ہوں تو شرمگاہ کے علاوہ ایک دوسرے کے پورے جسم کو دیکھ سکتے ہیں " کی رو سے اوپر نیچے اطراف اور آگے پیچھے کے لحاظ سے مرد اور عورت کے بدن کے کون کون سے حصے شرمگاہ میں داخل ہیں ؟

بسمه تعالی
سلام علیکم
محرم خواتین کے شرمگاہوں کے علاوہ بدن کے دوسرے حصوں کو دیکھنے میں اگر کوئی مفسدہ نہ ہو یا شہوت کے ابھرنے کا ڈر نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ، لیکن اگر شہوت کا خوف ہو توحرام ہے ۔
انسان کے جن اعضاء سے بول اور غائط خارج ہوتا ہے اور اس کے کچھ اطراف شرمگاہ ہے۔

۲,۶۶۳ قارئين کی تعداد:

عدالت اور قرائت امام جماعت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

ایک شخص کو عام طور پر لوگ عادل نہیں سمجھتے. اور اس کی قرات بھی درست نہیں. اور وہ نماز کو ضرورت سے زیادہ لمبا بھی کرتا ہے. کیا ایسے شخص کی اقتدا کی جا سکتی ہے ؟

بسمه تعالی
سلام علیکم
اگر امام جماعت عادل نہ ہو یا اس کی عدالت میں شک ہو اورکسی طریقہ سے بھی اس کی عدالت کے بارے میں اطمینان حاصل نہ ہو جائے ، یا اس کی قرائت صحیح نہ ہو تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے ، وہ ثواب کی امید سے جماعت میں اقتداء کر سکتے ہیں لیکن بعد میں نماز کو فرادی دوبارہ پڑھنی چاہئے۔

۲,۸۰۵ قارئين کی تعداد: