سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
مسجد کے پیسہ کو دوسروں کاموں میں خرچ کرنے کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

کیا مسجد بنانے کے لئے لوگوں سے جو پیسہ جمع کیا جاتا ہے اسے شہداء کے میموریل پر خرچ کر سکتے ہیں؟

جو پیسہ لوگوں سے مسجد بنانے کے لئے جمع کیا جاتا ہے ، اس پیسہ کو شہداء کے میموریل پرخرچ نہیں کر سکتا، اگر لوگوں کے اس پیسہ کو مسجد بنانے کے علاوہ کہیں اور خرچ کرے تو وہ ضامن ہے اود اس پر فرض ہے اسی کے برابر پیسہ مسجد بنانے میں خرچ کریں ۔

۲,۹۹۹ قارئين کی تعداد:

اجتھاد کی ابتدا‎ء
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

اجتھاد کی ابتدا‎ء کب سے ہوئی ہے؟

مذہب شیعہ میں اجتہاد کی تاریخ بہت طولانی ہے، اور ائمه معصومین علیهم السلام کے زمانہ میں ہھی ان(ع) کی تربیت سے بہت سارے افراد درجہ اجتهاد پرفایز ہوئے تھے،اورجو افراد مشکلات کی وجہ سے خود آئمہ (‏ع) تک نہیں پہنچ پاتے تھے انہیں ان افراد کی طرف جانے کی دعوت دیتے تھےکہ اپنے مسائل ان سے پوچھیں،مثلاان افراد میں سے ایک ابان بن تغلب ہے که امام باقر علیه السلام نے ان سے فرمایا: تم مدینه کی مسجد میں بیٹھ کر لوگوں کے فتوا کا جواب دے دو ؛کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ شیعیوں کے درمیان تم جیسے افراد ہوں ۔

اسی طرح امام صادق علیه السلام کے صحابی معاذ بن مسلم اورابابصیر اسدی ،زراره کے اجتهاد امام معصوم کے مورد تایید تھے .

۳,۱۲۹ قارئين کی تعداد:

نماز کے بعد اعضاء وضو پر مانع وضو کوئی چیز دیکھنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

اگر کسی شخص کو نماز کے بعد یہ پتہ چلے کہ اس کے اعضاء وضو میں سے کسی ایک پرکوئی ایسی چیز لگی ہوئی تھی جوپانی کوجلد تک پہنچانے نہیں دیتی تھی،اس کے نمازکا کیا حکم ہے ؟


اگرنماز کے بعد وضو کے اعضاء میں سے ایک پر کوئی مانع وضو چیز نظر آئے ،چنانچہ اگر اس کو یقین نہ ہو کہ یہ وضو سے پہلے تھا بلکہ یہ احتمال دیتا ہو وضو کے بعد یہ چیز وہاں لگی ہے ، ا س صورت میں اس کا وضو اور اس وضو کے ساتھ جو نمازپڑھا ہے صحےح ہے ،لیکن اگر اسے یقین ہو کہ وضو کرتے وقت یہ چیز اعضاء وضو پر تھی، تو اس کا وضو اور اس وضو کے ساتھ جو نماز پڑھی ہے دونوں باطل ہے ، اسے چاہئے کہ دوبارہ وضو کر کے نماز کو دوبارہ پڑھ لیں ۔

۲,۷۸۵ قارئين کی تعداد:

باپ کے بغیر خمس دیے پیسہ کے خرچ کرنے کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

اگر باپ خمس نہیں دیتا ہو اور اس کے بیٹے کا کوئی نوکری وغیرہ نہ ہو کیا یہ لڑکا اپنے باپ کے پیسے سے کپڑے اور کھانے کی چیزیں خرید سکتا ہے؟


اگر بیٹے کو یہ یقین نہ ہو کہ اس کے باپ کے اموال پر خمس واجب ہے یا یہ یقین نہ ہو کہ جس چیز پر خمس واجب ہی اسی سے کپڑا اور کھانا خرید رہا ہے ،اوروہ یہ احتمال دیتا ہو کہ سال کے در آمد سے جس پر ابھی خمس واجب نہیں ہوا ہے اس پیسہ سے کپڑا اور کھانے کی چیزیں خرید رہا ہے تو اس لڑکے کے لئے اس کے استعمال میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

۲,۸۵۱ قارئين کی تعداد:

ماں باپ کی اجاز ت کے بغیر فرزند کا سفر
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00

میں ایک جوان ہوں دو مہینہ پہلے میں مشہد مقدس زیارت کے لئے گیا تھا، اور ابھی معلوم ہوا کہ اس وقت میرے والد گرامی میرے راضی نہیں تھا ،سفر کا خرچہ خود میرے ذمہ تھا کسی سے نہیں لیا تھا ، سفر پر جانے سے پہلے میں نے والدین سے خدا حافظی کی 'انہوں نے بھی بغیر کسی مشکل کے مجھے خدا حافظی کیا تھا ،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میرا ماں باپ کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں ،فرمائیں کہ میرے اس سفر کا کیا حکم ہے ؟



اگر آپ کے سفر پر جاتے وقت والدین نے راضی نہ ہونے کا اظہار نہیں کیا ہو اور آپ کو خدا حافظی کیا ہو ، تو یہ والدین کے راضی ہونے کی دلیل ہے اور آپ کا سفر صحےح ہے ، انشاء اللہ آپ کی زیارت بھی قبول ہے ۔
بہر حال ماںباپ کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا چاہئے اور ان کاموں سے اجتناب کرنا چاہئے جو ان کے آزار اور اذیت کا باعث ہو
.

۲,۷۳۴ قارئين کی تعداد: