سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
تاریخی
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

اما م سجاد علیہ السلام ان کے بھائی علی اکبر علیہ السلام سے بڑے تھے یا چھوٹے ؟

تاریخ میں مشہور ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام کا ایک لقب علی اوسط تھا اور امام سجاد علیہ السلام حضرت علی اکبر علیہ السلام سے چھوٹے تھے ۔

۲,۶۲۴ قارئين کی تعداد:

ولایت کا معنی
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

ولایت کا کیا معنی ہے ؟


ولایت کا معنی سرپرستی کرنے کے ہیں ،ولایت کی دو قسمیں ہیں ، ایک ولایت تکوینی ہے جو خداوند متعالی سے مخصوص ہے اور اس کا کچھ مقدار آئمہ معصومین علیہم السلام کو تفویض ہوئی ہے ، ولایت کی دوسری قسم ولایت تشریعی ہے جس کا معنی دین کے قوانین کی تشریع ہے یہ ولایت بھی خداوندمتعال ،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ طاہرین علیہم السلام سے مخصوص ہے ۔

۷,۰۳۳ قارئين کی تعداد:

پردہ کاطریقہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

صحیح پردہ کاطریقہ کیا ہے؟

صحیح حجاب یہ ہے کہ خواتین اپنی  پوری بدن ، چہرہ کا جتنا حصہ وضو میں دھویا جاتا ہے ، اور کلائیوں تک ہاتھوں کو ڈھانپے،اوربدن کے اعضاء مشخص نہ ہو جائے ، اور کامل پردہ چادر ہے ۔

۲,۷۰۱ قارئين کی تعداد:

استمنا کرنے کے بعد توبہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

جو شخص بہت زیادہ استمنا کرنے کے گناہ میں مرتکب ہوا ہو اور دوبارہ توبہ کرے ،اس کے بعد دوبارہ اپنے توبہ کو توڑ دے ،کیا اس کے بعد بھی خداوند عالم کی طرف سے بخش دینے کی امید ہے ؟

جی ہاں! ممکن ہے وہ توبہ بھی قبول واقع ہو ،اورانسان کو خدا وند عالم کے رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔

۲,۵۸۳ قارئين کی تعداد:

حیوانات کی قربانی ناگہانی اور ناگوار حالات سے بچانے میں مؤثر ہے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

میرا سوال یہ ہے کہ کیا حیوان کی قربانی کرنے کی سنت ،ناگہانی اور ناگوار حالات اور اتفاقات سے بچانے میں مؤثر ہے ؟

جی ہاں! بہت زیادہ تأثیر رکھتا ہے ۔

۲,۸۱۱ قارئين کی تعداد: