سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںصلیب اور فرہور لاکٹ کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
صلیب اور فرہور(آتش پرستوں کا آرم ) والے لاکٹ کو گردن میں لگانے میں کیا شرعی لحاظ سے کوئی اشکال ہے ؟
ایسی لاکٹ جو دوسرے مذاہب جیسے مسیحیت اور آتش پرستوں کی علامت ہو اسے گردن میں لگانا جایز نہیں ہے ۔
نماز میں حضور قلبی پیدا کرنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
ایسا کیا کیا جائے جس سے ہمیں نماز میں حضور قلبی پیدا ہو؟
حضور قلب کے کچھ مراتب ہیں ،جس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ نماز میں متوجہ رہے کہ آپ کس سے مخاطب ہے اور کس کے سامنے مناجات کرنے کے لئے کھڑاہے ،ایک طرف سے خدا کی عظمت اور بزرگی کو اور دوسری طرف سے اپنے ناچیز ہونے اور نیازمند ہونے کومدنظر رکھیں ،اگر ایسی حالت میں نماز پڑھیں تو ضرور خضوع اور خشوع پیدا ہو گا ۔
نماز میں خضور قلب نہ ہونا اور ذہن کا پراکندہ ہونا انسان کے غافل ہونےکی علامت ہے یہ نماز اور عظمت خداوند متعال کو اہمیت نہ دینے کی علامت ہے ، اس حالت کو ختم کرنے کے لئے ذیل کی نکات پر توجہ دیںتو بہترہے :
١۔خداوند متعالی کی عظمت کی طرف توجہ کریں اور ہمیشہ یہ خیال رکھیں کہ نماز جلدی جلدی سے نہ پڑھے اور نماز کی حالت میں خدا کی یاد میں رہیں اور اس بارے میں سوچیں کہ کس کے مقابل میں کھڑا ہے اور کس سے باتیں کررہا ہے اور اپنے آپ کو خدا کے عظمت اور بزرگی کے مقابل میں بہت ہی ناچیز اورحقیر سمجھے۔
٢۔ جان لیں کہ نماز دین کا ستون ہے اگر یہ قبول ہو تو تمام اعمال قبول ہے اور اگر یہ قبول نہ ہو تو دوسرے اعمال بھی قبول نہیں ہے ۔
٣۔گناہ سے اجتناب کریں ۔
٤۔ حرام کھانا کھانے سے پرہیز کریں ۔
٥۔ قرآن اور معتبر دعاؤں کو زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔
٦۔جتنا ممکن ہونماز کو اول وقت میں مسجد میں جماعت سے پڑھنے کی کوشش کریں ، نماز کی مستحبات جیسے عطر لگانا ،کپڑوں کے صاف و ستھرا ہونا ،جائے نماز پچھانا ،اور جو بھی نماز کی اہمیت کا سبب ہو انجام دیں ۔
انشاء اللہ خداوندمتعالی آپ کو توفیق عنایت کرے گا تا کہ نماز میں حضور قلب پیدا کر سکے ۔
برادر مؤمن دوسرے برادر مومن کی احترام نہ کرے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
اگر کوئی برادر مؤمن دوسرے برادر مومن کی احترام نہ کرے اور اس سے منہ موڑ لے تو شرع میں اس کا کیا حکم ہے ؟
بعض وارد روایات کے مطابق جایز نہیں ہے کہ دو دینی بھائی تین دن تک اس طرح رہے ،شاید اس سے یہ استفادہ کر سکتے ہیں کہ یہ دونوں خدا کے رحمت سے دور ہے ۔
بیوی کے پیچھے سے نزدیکی کرنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
بیوی کے پیچھے سے نزدیکی کرنا حرام ہے یا مکروہ؟
اگر بیوی کی رضایت سے ہو تو کراہت شدیدہ ہے لیکن اگر وہ راضی نہ ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے
قضا روزے ذمہ پر ہوتے ہوئے مستحبی روزہ رکھنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
میرے اوپر ایک قضا روزہ واجب ہے اور ابھی نیمہ شعبان ہے ،لہذا مستحبی روزہ رکھنا چاہتا ہوں ،اور بعد میں رمضان سے ایک دو دن پہلے اس قضا روزہ کو رکھوں گا ،کیا اس میں کوئی مشکل ہے؟
جس شخص کے ذمہ پر قضا روزہ واجب ہو وہ مستحبی روزہ نہیں رکھ سکتا ،نیمہ شعبان کو قضا کی نیت سے روزہ رکھیںتو انشاء اللہ اس دن کے روزہ کا ثواب بھی ملے گا ۔