سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
عورت حایض اور محتلمہ ہو
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

اگر کسی عورت کو حیض آجائے ،اور اس کے بعد احتلام بھی ہو جائے ، تو پہلے کس غسل کو انجام دینا چاہئے ؟

دونوں کی نیت سے ایک ہی غسل انجام دے سکتی ہے اور اگر چاہئے تودوغسل بھی انجام دے سکتی ہے اور اس میں فرق نہیں ہے کہ کس غسل کو پہلے انجام دے۔

۲,۶۸۰ قارئين کی تعداد:

کتاب پرخمس
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

کیا کتاب پرخمس واجب ہے؟ یعنی میرے پاس کچھ کتابیں ہیں جن سے استفادہ کیا ہے اور ایک سال خمسی گزر گیا ہے کیا مجھےان کتابوں کی قیمت کا خمس نکالنا چاہئے یا نہیں؟

چنانچہ اگر کتاب سے سال میں ایک مرتبہ ہی ہو استفادہ کیا ہو تو اس پر خمس واجب نہیں ہے ۔

۲,۸۰۶ قارئين کی تعداد:

خرگوش کا گوشت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

خرگوش کا گوشت کھانا حرام ہے یا حلال یا مکروہ؟

خرگوش کا گوشت حرام ہے ۔

۴,۰۸۹ قارئين کی تعداد:

شہوت پر کنڑول نہ کر سکنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

اگر کوئی شہوت پر کنڑول نہ کر سکے اور اپنے ساتھ کوئی ایسا کام کر لے جس سے اس کی منی نکل جائے،تو اسے کیا کرنا چاہئے ؟

یہی میری زندگی کی سب سے بڑی مشکل ہے اور میں کسی بھی صورت اسے چھوڑ نہیں سکتا ،مہربانی فرما کر اس بارے میں میری مدد فرمائے ۔

یہ حرام کام ہے اپنے ارادہ کو قوی کرنا چاہئے نصیحت کرتا ہوں کہ روزہ رکھیں تا کہ اس برے کام سے چھٹکارا مل سکے ۔

۳,۱۱۶ قارئين کی تعداد:

گرہن ختم ہونے کے بعد نماز آیات پڑھنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

اگر سورج گرہن اور چاند گرہن میں گرہن ختم ہونے کے بعد نماز آیات پڑھے تو کیااسےقضا کی نیت سے پڑھنی چاہئے ؟

جی ہاں!اس وقت وہ اس نماز کو قضا کی نیت سے پڑھے گا لیکن کچھ نماز آیات ہمیشہ اداء  ہے جیسے زلزلہ سے جو نماز آیات واجب ہوتی ہے ،اسی طرح گرچ چمک سے جو نماز واجب ہوتی ہے ،کہ اسی وقت فوراً پڑھنا چاہئے ،لیکن اگر اسی وقت نہ پڑھ سکے تو جب بھی پڑھے ادا ء ہے ۔

لیکن سور ج گرہن اور چاند گرہن میں اگر گرہن ختم ہونے کے بعد پڑھے تو قضا کی نیت سے پڑھے گا ۔

۲,۹۱۴ قارئين کی تعداد: