سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
قضا نمازیں اور روزے معلوم نہ ہو
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

مجھے معلوم نہیں ہے کہ میرے اوپر کتنے قضا نمازیں اور روزے واجب ہیں ،میں کیسے اپنے وظیفہ پر عمل کروں ۔

جتنی مقدار کے بارے میں یقین ہو قضا کریں۔

۲,۷۷۰ قارئين کی تعداد:

خاص بیماری کی وجہ سے نماز قضا ہو جائے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

اگر کسی خاص بیماری کی وجہ سے دو دن نماز نہ پڑھ سکے تو اس کا حکم کیا ہے ؟

ضروری ہے کہ پہلی فرصت میں اس نماز کی قضا پڑھ لیں ۔

۲,۶۵۴ قارئين کی تعداد:

نماز میں توجہ پیدا کرنے کے لئے آنکھوں کو بند کرنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

کیا نماز میں زیادہ توجہ پیدا کرنے کے لئے آنکھوں کو بند رکھنا مکروہ ہے؟

اگر توجہ پیدا کرنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہ ہو تو اس میں ظاہرا کوئی کراہت نہیں ہے ،یہ مکروہ ہونا عادی حالات میں ہے ،جو بھی ہو نماز میں حضور قلب پیدا کرنا آنکھوں کو کھلے رکھنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔

۲,۵۸۴ قارئين کی تعداد:

پیشاب کرنے کے بعدمنی خارج ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

اکثر اوقات پیشاب کرنے کے بعد،چند قطرہ منی خارج ہوتا ہے ،تو کیا مجھے ہر دفعہ پر غسل کرنا چاہئے ؟مخصوصاً نماز اور روزہ کے لئے۔

اگر یقین ہو کہ بدن سے منی خارج ہوا ہے تو نماز کے لئے غسل کرنا واجب ہے ،اسی طرح اگر روزہ رکھنا چاہتا ہو یا روزہ کی قضا رکھنا چاہتاہو تو اذان صبح سے پہلے غسل کرے ،اور کسی بھی وجہ سے غسل نہ کر سکے تو اس کے بدلے میں تیمم کرے ۔

لیکن وہ رطوبت جو پیشاب کے بعد خارج ہوتا ہے اور منی سے شباہت رکھتا ہے لیکن منی کی نشانیاں اس میں نہیں ہے ،اس پر منی کا حکم نہیں ہے اور غسل بھی واجب نہیں ہے ،اس مایع کا نام ''ودی'' ہے اور اگر پیشاب کے ساتھ نہ ہو تو یہ پاک ہے ۔

۲,۸۸۲ قارئين کی تعداد:

قضا نمازپڑھنے کا طریقہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:32

قضا نمازوں کو ایک دن ایک دن کر کے انجام دینا چاہئے ،یا دو رکعت دو رکعت کر کے انجام دیں تو بھی اداء ہوتی ہیں ۔

اگر اپنی قضا ہونے والی نمازوں کی ترتیب کو جانتا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اسی ترتیب سے پڑھے جس ترتیب سے قضا ہو‏ئی ہے،لیکن اگر قضا نمازوں کی ترتیب کو نہیں جانتا ہو تو ترتیب سے پڑھنا ضروری نہیں لیکن نماز ظہروعصر اورنماز مغرب وعشاء کے درمیان ترتیب کو رعایت کرنا چاہئے ،اور اگر تمام نمازوں کو ترتیب کے ساتھ قضا پڑھیں تو بہتر ہے ۔

یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ اگر وطن میں چاررکعتی نماز قضا ہوئی ہے،تو اس کی قضا چار رکعت ہی پڑھنی چاہئے ،اور اگر سفر میں قضا ہوئی ہے تو دو رکعت قضا پڑھنی چاہئے ۔

۲,۸۲۹ قارئين کی تعداد: