سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
انبیاء اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

ناصبی یہ کہتے ہیں کہ شیعوں کا یہ عقیدہ ہے کہ جو کچھ تمام انبیاء کے پاس ہیں وہ سب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے ہے ؟

۲,۵۸۸ قارئين کی تعداد:

نماز میں تین سلام کے بجای ایک سلام
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

کیا نماز میں تین(٣) سلام کے بجای صرف ایک سلام دینا کافی ہے ؟تو وہ ایک سلام کونسا ہے ؟کیا اس سے نماز میں کوئی اشکال نہیں آتا؟

جی ہاں !  صرف'' السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ '' کو پڑھ سکتا ہے ، لیکن اگر '' السلام علینا و علی عباد اللہ الصالحیں '' پڑھیں تو احتیاط واجب کی بناء پر '' السلام علیکم ورحمة اللہ '' بھی پڑھنا چاہئے ، دونوں صورتوں میں '' السلام علیک ایہا النبی ورحمة اللہ و برکاتہ '' کو پڑھنا مستحب ہے

۲,۵۸۷ قارئين کی تعداد:

مصائب میں اپنے آپ کو پیٹے یا صبرکریں
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

ہم امام حسین علیہ السلام کے مصائب میں کیوں اپنے آپ کو پیٹتے ہیں کیا یہ بے صبری نہیں ہے جبکہ ہمیں اللہ نےصبر کرنے کا حکم دیا ہے ،اور امام حسین علیہ السلام نے بھی میدان کربلا میں صبر سے کام لیا ۔


۲,۵۸۶ قارئين کی تعداد:

نماز میں توجہ پیدا کرنے کے لئے آنکھوں کو بند کرنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

کیا نماز میں زیادہ توجہ پیدا کرنے کے لئے آنکھوں کو بند رکھنا مکروہ ہے؟

اگر توجہ پیدا کرنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہ ہو تو اس میں ظاہرا کوئی کراہت نہیں ہے ،یہ مکروہ ہونا عادی حالات میں ہے ،جو بھی ہو نماز میں حضور قلب پیدا کرنا آنکھوں کو کھلے رکھنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔

۲,۵۸۴ قارئين کی تعداد:

استمنا کرنے کے بعد توبہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57

جو شخص بہت زیادہ استمنا کرنے کے گناہ میں مرتکب ہوا ہو اور دوبارہ توبہ کرے ،اس کے بعد دوبارہ اپنے توبہ کو توڑ دے ،کیا اس کے بعد بھی خداوند عالم کی طرف سے بخش دینے کی امید ہے ؟

جی ہاں! ممکن ہے وہ توبہ بھی قبول واقع ہو ،اورانسان کو خدا وند عالم کے رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔

۲,۵۸۳ قارئين کی تعداد: