سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںشادی سے پہلے حق نفقہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
وہ عورت جو کسی مرد سے نکاح دائمی کیا ہے لیکن ابھی شوہر کے گھر نہیں گئی ہے کیا اسے نفقہ (خرچہ ) ملے گا۔
اگر یہ عورت اپنے شوہر کی اطاعت کرتی ہے اور اس کے ساتھ اس کے گھر جانے پر تیار ہے تو اس صورت میں اسے خرچہ کا حق ہے ، لیکن اگر اطاعت نہ کرے یا شوہر کے گھر جانے کے لئے عذر لائے تو خرچہ کا خق نہیں رکھتی۔
تخیلی عورت کی برہنہ تصویر دیکھنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
کسی شخص نے ہاتھ سے ایک تخیلی عورت کی برہنہ تصویر بنا لی ہے جس کاعالم خارج میں کوئی وجود نہیں ہے، کیا اس تصویر کو دیکھنے سے گناہگار ہو گا ؟
اگر فساد میں مبتلاء ہونے کا سبب نہ ہو تو اسے دیکھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
برادر مؤمن دوسرے برادر مومن کی احترام نہ کرے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
اگر کوئی برادر مؤمن دوسرے برادر مومن کی احترام نہ کرے اور اس سے منہ موڑ لے تو شرع میں اس کا کیا حکم ہے ؟
بعض وارد روایات کے مطابق جایز نہیں ہے کہ دو دینی بھائی تین دن تک اس طرح رہے ،شاید اس سے یہ استفادہ کر سکتے ہیں کہ یہ دونوں خدا کے رحمت سے دور ہے ۔
غنا اور موسیقی کے ساتھ عزاداری کرنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
کیا ایسے نوحہ یا مرثیہ خوان جو بغیر سند یا ضعیف السند مطالب پڑھتے ہیں یا اشعار کو غنا(موسیقی اور سرکے) ساتھ پڑھتا ہو اسے مجالس میں دعوت دینا صحیح ہے ؟
غنا مطلقا حرام ہے چاہئے وہ قرآن کی تلاوت یا آئمہ اطہار (علیہم السلام) کی عزاداری میں ہی کیوں نہ ہو ؟جو افراد گانا گاتے ہیں ان کے پروگرام میں شرکت کرنا حرام ہے ، لہذا ایسے افراد کو نوحہ پڑھنے کے لئے بلایا جائے جو صحیح اور واقعی مطالب کو بیان کرتے ہوں ۔
زنانہ مجالس عزاداری کی آواز
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 20:00
زنانہ مجالس عزاداری میں خواتین مرثیہ اور نوحہ پڑھتی ہیں اور تقریر کرتی ہیں ، اور ان کی آواز لاوڈاسپیکر یا بغیر لاوڈاسپیکر کے مردوں تک پہنچ جاتی ہے ،کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
اگر ان کی آواز سننا لذت کی خاطر نہ ہو تو حرام نہیں ہے لیکن اس بارے میں بھی متوجہ رہنا چاہئے کہ خداوند متعال قرآن کریم میں فرماتا ہے : «وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاء حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ» اور جب ازواج پیغمبر سے کسی چیز کا سوال کرو تو پردہ کے پیچھے سے سوال کرو کہ یہ بات تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے" لہذا زنانہ مجالس خاص کر کے دینی اور مذہبی جو پروگرام ہوتے ہیں ان میں عفت اور پردہ کامل طور پر رعایت ہونا چاہئے ۔