سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
امام سجادعلیہ السلام کا خون کےآنسو رونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 19:59



کیا کسی صحیح حدیث یا روایت سے ثابت ہے کہ امام سجادعلیہ السلام غم حسین علیہ السلام میں آنسو کی بجائے خون روتے رہے ہیں؟

بسمہ تعالی
السلام علیکم
امام سجاد علیہ السلام کے بارے میں یہ تعبیر کہ آپ خون کے آنسو روتے تھے اگر ایسی کوئی روایت ہو ہم نے اسے نہیں دیکھا ہے لیکن کسی نے ایسی روایت کو دیکھا ہو تو یہ کنایہ ہے کہ آپ بہت زیادہ روتے تھے اور ہمیشہ مصیبت میں ہوتے تھے اس کا معنی یہ نہیں ہے کہ آپ خون کے آنسو ہی روتے تھے ۔
بعض تاریخی نقل کے مطابق امام سجاد علیہ السلام واقعہ کربلا کے بعدچالیس سال تک روتے رہے درحقیقت امام سجاد علیہ السلام جب تک زندہ تھے کسی نہ کسی بہانہ سے لوگوں کے درمیان کربلا کے شہداء کے لئے گریہ کرتے تھے اور کربلا اور شہداء کربلا کو یاد کرتے تھے ،اگر کسی قصابی کے پاس سے گزر ہوتا تو گریہ کرتے اور فرماتے کہ تم پانی دے کر حیوان کو ذبح کرتے ہو لیکن میرے باپ اور ان کے اصحاب و انصار کو تشنہ لب کربلا میں شہید کیا ،اگر سرسبز وشادات پھول کو دیکھتے تو گریہ کرتے اور فرماتے کہ اگر ان پھولوں کو پانی نہ دے تو یہ سکڑ جائیں گے لیکن حسینی پھولوں کو کربلا میں پانی نہیں دے ،خلاصہ کلام یہ ہے کہ امام سجاد علیہ السلام کسی نہ کسی بہانہ سے شہداء کربلا کو یاد کرتے تھے اور اس طرح ہی امام حسین علیہ السلام کے اہداف کو زندہ رکھنا چاہتے تھے ۔

۴,۹۴۱ قارئين کی تعداد:

شراب پینا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 19:59

کیا شراب پینے سے ، انسان مجنب ہوتا ہے اور اس پر غسل واجب ہے ؟

شراب پینے سے ، انسان مجنب نہیں ہوتا، اور اس پر غسل واجب نہیں ہے ، لیکن شراب نجس  اور اس کا پینا حرام ہے ، اگر کوئی انسان  شراب پی لے تو اسے چاہئے فورا توبہ کریں، اگر توبہ نہ کرے تو چالیس دن تک اس کی نمازیں قبول نہیں ہے ، لیکن پھر بھی اسے نماز یں پڑھنا چاہئے اور واجب  ہے ۔

۴,۸۲۹ قارئين کی تعداد:

باتھ روم سے پانی ٹپکنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 19:59

اگر ایک ایسے جگہ سے پانی ٹپکے جہاں سے ہمیشہ پانی ٹپکتا ہے ، لیکن اس کے ارد گرد نجس ہوجیسے باتھ روم وغیرہ، وہاں سے پانی ہمارے کپڑے پر ٹپکے ، تو اس کا کیا حکم ہے؟

اگر جس جگہ سے پانی ٹپک رہا ہے اس جگہ کے نجس ہونے کا یقین نہ ہو ، تو جو پانی ٹپکا ہے وہ پاکی کے حکم میں ہے ، لیکن اگر اس جگہ کے نجاست کے بارے میں یقین ہو ، تو جو پانی ٹپک رہا ہے  اور  وہ کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو وہ نجس ہے۔

۴,۵۸۰ قارئين کی تعداد:

مطلوبہ الفاظ: باتھ روم کا پانی ٹپکنا
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کا گھر سے نکلنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 19:59

کیا شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی کا گھر سے نکلنا شرعی لحاظ سے جایز نہیں ہے ؟

 شوہر کی اجازت کے بغیربیوی اس کے گھر سے باہر نہیں نکل سکتی،مگرضرورت کے مواقع پر(جن کی تفصیل کتاب جامع المسائل میں موجود ہے)

۴,۵۵۱ قارئين کی تعداد:

خرگوش کا گوشت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 19:59

خرگوش کا گوشت کھانا حرام ہے یا حلال یا مکروہ؟

خرگوش کا گوشت حرام ہے ۔

۴,۰۸۸ قارئين کی تعداد: