سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںتشہد میں '' الحمد للہ ''کا حکم
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
نماز کی تشہد میں '' الحمد للہ ''کہے بغیر '' بسم اللہ و باللہ'' کہنے کا کیا حکم ہے ؟ یعنی تشہد کو یوں پڑھ سکتا ہوں :'' بسم اللہ و باللہ و خیر الآسماء للہ اشہد ان ۔۔۔'' اور '' الحمد للہ'' کو نہ پڑھو؟
صحیح ہے اور ا س میں کوئی اشکال نہیں ہے ،اور '' الحمد للہ '' پڑھنا مستحب ہے البتہ اگر مستحب پر عمل کرنا چاہئے تو اس طرح پڑھے: ''بسم اللہ و باللہ و الحمد للہ و خیر الآسماء للہ ''
رمضان میں حالت جنابت میں صبح کرے
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
اگر روزہ دار شخص ماہ مبارک رمضان کی رات میں جنب ہو جائے اور اذان صبح سے پہلے اٹھنے کی اطمینان سے سو جائے ،اوراذان صبح کے بعد بیدا ر ہو جائے ،اس کے روزہ کا کیا حکم ہے ،آیا اس پر قضا واجب ہے یا نہیں ؟
لڑکیوں میں جنابت کی علامت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
لڑکیوں میں جنابت کی علامت کیا ہے؟ وہ کس وقت مجنب ہوتی ہے؟ اس کی جنابت کی خصوصیات کو بیان فرمائیں ۔
عورتوں میں جنابت بہت کم واقع ہوتا ہے اور عام طور پر جنسی تحریک کی وجہ سے جب شہوت اوج کو پہنچ جاتی ہے تو اس سے ایک رطوبت خارج ہوتی ہے جو عام طور پر نکلنے والی رطوبت سے مختلف ہوتی ہے،اور زور سے نکلے ،تو اس وقت جنابت محقق ہوتی ہے ۔
اسی طرح اگر شوہر اوربیوی ہمبستری کرے اور دخول واقع ہو جائے تو دونوں مجنب ہوتے ہیں اگرچہ ان دونوں میں سے کسی سے بھی کوئی رطوبت خارج نہیں ہوا ہو۔اجتھاد کی ابتداء
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
اجتھاد کی ابتداء کب سے ہوئی ہے؟
مذہب شیعہ میں اجتہاد کی تاریخ بہت طولانی ہے، اور ائمه معصومین علیهم السلام کے زمانہ میں ہھی ان(ع) کی تربیت سے بہت سارے افراد درجہ اجتهاد پرفایز ہوئے تھے،اورجو افراد مشکلات کی وجہ سے خود آئمہ (ع) تک نہیں پہنچ پاتے تھے انہیں ان افراد کی طرف جانے کی دعوت دیتے تھےکہ اپنے مسائل ان سے پوچھیں،مثلاان افراد میں سے ایک ابان بن تغلب ہے که امام باقر علیه السلام نے ان سے فرمایا: تم مدینه کی مسجد میں بیٹھ کر لوگوں کے فتوا کا جواب دے دو ؛کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ شیعیوں کے درمیان تم جیسے افراد ہوں ۔
اسی طرح امام صادق علیه السلام کے صحابی معاذ بن مسلم اورابابصیر اسدی ،زراره کے اجتهاد امام معصوم کے مورد تایید تھے .
آلت تناسل کے اندر کچھ مایع قطرات کا ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 21:57
میں جب صبح نیند سے اٹھتا ہوں تو کبھی کبھار دیکھتا ہوں کہ آلت تناسل تنا ہوا ہے اور اس کے اندر کچھ مایع قطرات موجود ہے شاید ایک دو قطرہ سے زیادہ نہ ہو ،لیکن یہ جنب کی حالت سے متفاوت ہے ، یہ مایع کیا آلت تناسل کے بڑے ہونے کی وجہ سے ہے یا نہیں ؟
جب تک کوئی مایع خارج نہ ہوجائے ، اس پر کوئی حکم نہیں ہے اور اگر کوئی مایع خارج ہو جائے ،تو اس سوال کے لحاظ سے منی نہیں ہے اور اگر یقین حاصل ہوکہ یہ بول ہے ،تو اسے دھونا واجب ہے ۔