سوال و جواب
اپنا سوال پوچھیںشہوانی مسائل کے بارے میں سوچنے سے مایع خارج ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30
شہوانی مسائل کے بارے میںسوچنے سے انسان سے کچھ مایع خارج ہوتا ہے ،اس مایع کا کیا حکم ہے ؟
اگر یہ مایع مرد سے شہوت کے ساتھ ،زور سے نکلے اوراس کے نکلنے کے بعد بدن بھی سست ہو جائے تو یہ مایع منی ہے اور اس پر غسل واجب ہے ،لیکن اگر ان نشانیوں میں سے کوئی ایک نہ ہو تو وہ پاک ہے اور غسل کرنا ضروری نہیں ۔
شہوت پر کنڑول نہ کر سکنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30
اگر کوئی شہوت پر کنڑول نہ کر سکے اور اپنے ساتھ کوئی ایسا کام کر لے جس سے اس کی منی نکل جائے،تو اسے کیا کرنا چاہئے ؟
یہی میری زندگی کی سب سے بڑی مشکل ہے اور میں کسی بھی صورت اسے چھوڑ نہیں سکتا ،مہربانی فرما کر اس بارے میں میری مدد فرمائے ۔
یہ حرام کام ہے اپنے ارادہ کو قوی کرنا چاہئے نصیحت کرتا ہوں کہ روزہ رکھیں تا کہ اس برے کام سے چھٹکارا مل سکے ۔
مشکلات میں حضرت علی علیہ السلام سے مدد مانگنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30
ناصبی کہتے ہیں کہ شیعہ مشکلات میں حضرت علی علیہ السلام سے مدد مانگنے ہیں در حالیکہ قرآن کریم میں مشکلات میں خدا سے مدد مانگنے کا حکم ہوا ہے (عنکبوت ٦٥)
''حج عمرہ'' اور ''حج تمتع '' میں فرق
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30
''حج عمرہ'' اور ''حج تمتع '' میں کیا فرق ہے ؟کیا جو مرد یا عورت ''حج عمرہ '' پر جاتا ہے وہ حاجی یا حاجیہ ہے ؟
''عمرہ '' ایک مستحب عبادت ہے ، لیکن ''حج تمتع '' مستطیع انسان پر واجب ہے ،جس کی وجہ سے حاجی یا حاجیہ ہوئی ہے وہ ''حج تمتع '' ہے ، جسے حجة الاسلام کہتے ہیں ۔
استبراء کرنے کے بعدشک
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30
اگر استبراء کرنے کے بعد کچھ بول نکلے توکیا مجھے اسے دھونا چاہئے یا میں اپنی اس شک پر کوئی اعتنا نہیں کروں ؟
اگر یقین ہو کہ جو چیز خارج ہوئی ہے وہ بول ہے تو اسے دھونا چاہئے لیکن اگر شک ہو تو اپنی شک پر کوئی توجہ نہ کریں ۔