سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
توسل سے کیا مراد ہے
تاریخ 17 February 2026 & ٹائم 00:59

سوال 1:توسل سے کیا مراد ہے ، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ طاہرین علیہم السلام سے مانگنے سے کیا مراد ہے ؟

۳,۰۰۳ قارئين کی تعداد:

مسجد کے پیسہ کو دوسروں کاموں میں خرچ کرنے کا حکم
تاریخ 17 February 2026 & ٹائم 00:59

کیا مسجد بنانے کے لئے لوگوں سے جو پیسہ جمع کیا جاتا ہے اسے شہداء کے میموریل پر خرچ کر سکتے ہیں؟

جو پیسہ لوگوں سے مسجد بنانے کے لئے جمع کیا جاتا ہے ، اس پیسہ کو شہداء کے میموریل پرخرچ نہیں کر سکتا، اگر لوگوں کے اس پیسہ کو مسجد بنانے کے علاوہ کہیں اور خرچ کرے تو وہ ضامن ہے اود اس پر فرض ہے اسی کے برابر پیسہ مسجد بنانے میں خرچ کریں ۔

۳,۰۰۰ قارئين کی تعداد:

اذان اور اقامت میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عصمت کی شہادت
تاریخ 17 February 2026 & ٹائم 00:59

کیا اذان اور اقامت میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عصمت کی شہادت دینے میں کوئی اشکال ہے؟ جبکہ ہم حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کی شہادت دیتے ہیں ،لیکن معلوم ہے کہ یہ بھی ابتداء سے اذان کا جزء نہیں تھا ۔

اذان کے جزء کے عنوان سے یہ صحیح نہیں ہے ۔ لیکن ذکر مطلق کے عنوان سے پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

۲,۹۶۶ قارئين کی تعداد:

اعضاء وضو پر مانع ہونا
تاریخ 17 February 2026 & ٹائم 00:59

اگر نماز گزار وضو اورنماز کے بعدمتوجہ ہوجائے کہ اعضاء وضو میں سے کسی ایک پر کوئی ایسی چیز تھی جو ا س پر پانی پہنچنے نہیں دیتی تھی ،جبکہ وضو کرتے وقت اسے مانع وضو کے نہ ہونے کے بارے میں یقین تھا ، اس کا کیا حکم ؟

چنانچہ بعد میں اگرچہ نماز کے ختم کرنے کے بعد یقین ہو جائے کہ وضو سے پہلے کوئی ایسی چیز موجود تھی جو مانع وضو تھا ،تو اس پر واجب ہے کہ اس مانع کو ہٹانے کے بعد دوبارہ وضو کرے اور نماز کو دوبارہ پڑھ لیں ،اگرچہ پہلے وضو کے وقت اسے مانع کے نہ ہونے کے بارے میں یقین ہو ۔

۲,۹۴۵ قارئين کی تعداد:

بیوی کے ساتھ زناشوئی کی فلم بردای کا حکم
تاریخ 17 February 2026 & ٹائم 00:59

اپنی بیوی یا متعہ والی بیوی کے ساتھ زناشوئی کی فلم بردای کرنے کا کیا حکم ہے ؟

اگر آپس کے ہماہنگی کے ساتھ ہو تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے ،لیکن اسے منتشر کرنا جائز نہیں ہے اور اگر منتشر ہونے کا احتمال ہو تو بھی جایز نہیں ہے ۔

۲,۹۲۰ قارئين کی تعداد: