سوال و جواب

اپنا سوال پوچھیں
منگیتر سے فون پر بات کرنے سے مایع خارج ہونا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30

میں ابھی مگنی کے ایام میں ہوں اور عقد نہیں ہوا ہے میں ابھی اپنی منگیتر سے فون پر بات کرتا ہوں تواس وقت مجھ سے کچھ مایع خارج ہوتا تھا ساتھ میں بدن بے حس اور سست بھی ہوتا ہے ،کیا مجھے نماز پڑھنے کے لئے غسل کرنا چاہئے ،اور وہ کونسا غسل ہے ؟

نہیں! اگر منی کی نشانیاں موجود نہ ہو تو غسل واجب نہیں ہے بلکہ اسے مذی کہتے ہیں۔

۳,۰۵۹ قارئين کی تعداد:

امام حسین علیہ السلام نے قرآن پڑھا یاشعر و شاعری کی؟
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30

امام حسین علیہ السلام نے قرآن پڑھا یاشعر و شاعری کیا اور نوحہ ، مرثیے پڑھے ؟

۳,۰۴۵ قارئين کی تعداد:

نماز کے درمیان منہ میں بلغم وغیرہ آنا
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30

اگر نماز کے درمیان منہ میں جو بلغم وغیرہ آتے ہیں اور اسے نگل لے ،تو کیا یہ نماز میں کھانا کھانے کی طرح ہے اورکیا اس کا وہی حکم ہے جو نماز کے درمیان میں کچھ کھا نے کا ہے؟

نہیں! یہ کھانا کھانے کے حکم میں نہیں ہے ۔

۳,۰۳۵ قارئين کی تعداد:

نماز آیات کا وقت
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30

نماز آیات کو کیا اسی وقت پڑھنا چاہئے جس وقت سورج گرہن یا چاند گرہن لگ ہورہا ہو یا زلزلہ آیا ہے ،یا بعد میں بھی پڑھ سکتا ہے۔

جی ہاں! جس وقت سورج اورچاند گرہن شروع ہوتاہے اسی وقت نمازآیات کو پڑھنا چاہئے،اور بنا براقوی اس نماز کی وقت اس گرہن کے ختم ہونے تک ہے،لہذا احتیاط واجب کی بنا پر اس قدر دیرنہیں کرنا چاہئے کہ سورج اور چاند گرہن ہونے کے بعد دوبارہ گرہن سے نکلناشروع ہو جائے ۔

۳,۰۳۳ قارئين کی تعداد:

سالی سے متعہ
تاریخ 16 February 2026 & ٹائم 23:30

کیا انسان اپنی سالی کے ساتھ متعہ کر سکتا ہے ؟ کیوں ؟

کیا انسان اپنی سالی کے ساتھ متعہ کر سکتا ہے ؟ کیوں ؟

جایز اور صحیح نہیں ہے ، اسلام میں دو بہنوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں شادی کرنا قرآن کریم کی صریح آیت کے مطابق جایز نہیں ہے ، او را س میں کوئی فرق نہیں کہ متعہ ہو یا عقد دائم ۔

۳,۰۰۸ قارئين کی تعداد: